امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ حکام نے رواں ہفتے بڑے برفانی طوفان کی واننگ جاری کردی مشی گن ، کنٹکی اور میزوری میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ پھسلن کے باعث کئی درجن گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں ۔
style="text-align: right;">امریکی محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران اوہائیو ، شمالی جارجیا ، شمالی کیرولائنا ، ٹینیسی اور کنٹکی میں بڑے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے ۔
دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما کا مشی گن آمد پر برف باری نے استقبال کیا ۔ صدر اوباما ڈیٹرائٹ میں آٹو شو میں شرکت کے لیے پہنچنے ہیں ۔